ایمان کی مضبوطی ضروری ہے

49

ایک درویش ساری رات عبادت کرتا رہا۔ صبح ہوئی تو اس نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور اپنی حاجات اپنے رب سے بیان کرنے لگا لیکن غیب سے آواز آئی کہ تیری دعا قبول نہ ہوگی فضول وقت برباد نہ کر دوسری رات درویش پھر عبادت میں مشغول رہا اور صبح کے وقت پہلے دن کی طرح دعا میں مصروف ہوگیا۔ اس کے ایک مرید کو یہ بات معلوم ہوگئی تھی کہ ہاتف غیب نے میرے مرشد کی دعاؤں کے رد کیے جانے کی خبر سنا دی ہے۔ وہ درویش کو دعا میں مصروف دیکھ کر بولا’’جب آپ کو معلوم ہو چکا ہے کہ دعا قبول نہ ہوگی تو کیوں مشقت اٹھاتے ہیں؟‘‘ درویش نے مرید کی بات سنی تو آنکھوں سے اشک رواں ہوگئے۔ وہ گلوگیر آواز میں بولا’’تو ٹھیک کہتا ہے، مجھے دھتکار دیا گیا ہے لیکن میں کیا کروں کہ اس دروازے کے سوا کوئی اور دروازہ بھی تو نہیں ہے، اگر اللہ نے میری طرف توجہ نہیں کی اور میری دعا قبول نہیں کی تو’ تو یہ خیال نہ کر کہ میں اس کا در چھوڑ کر کہیں اور چلا جاؤں گا میرا تو اور کوئی ٹھکانہ ہی نہیں!!‘‘مرد دانا کبھی بھی اور کسی بھی حالت میں اللہ کے سوا کسی کو اپنا حاجت روا خیال نہیں کرتا۔ چاہے وہ بامراد ہو یا نامراد رہے۔ اس کی پیشانی صرف اور صرف مالک حقیقی کی چوکھٹ پر ہی سجدہ ریز رہتی ہے۔ اگر دعا قبول نہ بھی ہو تو بھی اللہ سے نا امید نہیں ہوتا بلکہ اپنی خامی سے آگاہ ہو کر پھر دست دعا بلند کرتا ہے!!سابق وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان میں چند عملی اقدامات کیے۔ میں ان کی تفصیل قارئین کی نذر کرتا ہوں۔سب سے پہلے رحمت اللعالمینؐ کمیٹی بنائی گئی۔ رحمت اللعالمینؐ وظائف پاکستان میں پہلی بار جاری کیے گئے۔ قادیانی چینل بند کرا دیا گیا مرزائی چینل جو نواز شریف کے دور حکومت
میں (Asiasat ) سیٹلائٹ پر چلتا تھا۔پاکستان میں پہلی بار یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے۔پاکستان میں پہلی بار اسمبلیوں کے اندر خاتم النبیینؐ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور ہر جگہ پر لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جنسی زیادتی کیسز میں سخت سزائوں کی قرارداد منظور کی گئی ہیں اسمبلیوں کے اندر سخت قوانین بنائے گئے ہیں۔ مساجد میں آئمہ کرام یعنی علما ء کرام کو تنخواہیں دی جارہی ہیں اور بھاری فنڈز رکھے گئے ہیں اور( KPK) میں ہزاروں آئمہ مساجد کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔پاکستان میں پہلی بار مدینہ کی طرز پر ملک بھر میں 120 کے قریب لنگر خانے بنائے گئے ہیں جو لوگ فٹ پاتھ پر سوتے تھے انہیں فری میں دنیا کی ہر سہولت فراہم کی گئی ہے 3 وقت کا کھانا بھی شامل تھا۔ پاکستان میں پہلی بار مدینہ کی طرز پر عورت کو وراثتی حقوق دئیے گئے ہیں اور ان کیلئے نیا قانون بنایا گیا ہے عورت کو اس کا وراثتی حق دیا جارہا ہے بمعہ سرکاری وکیل۔۔۔ پاکستان کی تاریخی میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے سلیبس میں کالجوں میں مسٹر چپس کو ختم کرکے (نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی سیرت کا مضمون شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مدینہ کی طرز پر وزیراعظم عمران خان کے حکم پر 6 سے 8 ویں تک کی کلاس میں ختم نبوت کا مضمون شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 73 سالہ تاریخ کے بعد وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قرآن کریم کے اوراق پر ٹیکس زیرو کردیا گیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نظام تعلیم کو ایک نصاب بنایا گیا ہے اب مدرسہ کا بچہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج بن سکے گا ، ڈی پی او بن سکے گا اور وزیراعظم بن سکے گا۔وزیراعظم عمران خان کے حکم پر انٹرنیٹ کی جنسی ویب سائٹ پورن ڈارک ویب سائٹ بلاک کی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران کے حکم پر فحاشی کے کلچر کو ختم کرکے اسلامی اور عظیم اسلامی رہنماؤں کے ڈرامے پی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کرائے گئے ہیں ان میں ارطغرل غازی مشہور ترین اور صلاح الدین ایوبی پر ڈرامہ مکمل ہونے کے قریب ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ریاست مدینہ کی طرز پر پنجاب اسمبلی میں اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں صحابہ کرامؓ کی گستاخی کرنے پر سخت سزائیں یعنی بل پاس کرائے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے خود اسلاموفوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں دھواں دھار تقریر کی اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی شریعت کا مقدمہ لڑا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نعوذ باللہ گستاخی کیخلاف مقدمہ لڑا، منافقوں نے عمران خان کا مذاق اڑایا اور آج عمران خان نے وہ مقدمہ جیت لیا آج 100 سالہ تاریخ کے بعد اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلاف دن ڈکلیئر کردیا گیا ہے۔40 سال بعد وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ (OIC) کو قومی اسمبلی میں اکٹھا کردیا ہے امت مسلمہ کا موجودہ تاریخ کا عظیم لیڈر بن کر ابھرا ہے تمام عالم اسلام کو اکٹھا کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ریاست مدینہ طرز پر نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف شامل کرکے تمام علماء کرام کے دل جیت لیے اور موجودہ دنوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خدا کیلئے اپنا ایمان بچائیں اور وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کا ایسے نعرہ نہیں لگایا عملی اقدامات اٹھائے ہیں خدارا بغض نہ رکھیں آنکھیں کھولیں کیسا یہودی ایجنٹ ہے جس نے کافی حد تک شریعت کا نفاذ کیا ہے۔ہم اتنی دیر تک مضبوط اور مخلص قوم نہیں بن سکتے جتنی دیر تک ہمارے اندر ایمان کی مضبوطی پیدا نہیں ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.