موجودہ حکومت نے مہنگائی کی شرح 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی: اسد عمر

22

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد مہنگائی کی شرح 11سال کی بلند ترین شرح  تک پہنچ گئی، معاشی صورتحال دن بدن خطرناک ہونے سے عوام کا غم غصے میں بدلتا جا رہا ہے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہتےتھے کہ پاکستان میں 137روپےلٹرکاپٹرول کون لے سکتا ہے؟ اب وہ اپنا بیان  یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں عمران خان کی  ٹیم نااہل ہے ، اب ان اہل لوگوں نے کیا کیا؟عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس ختم کردیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف   ٹھوس فیصلےکرنےکی ہمت نہیں رکھتے، شہبازشریف حکومت کو باہر سے پیسہ ملنا مشکل ہورہا ہے۔

 

اسد عمر نے موجودہ حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ان نااہلوں کی وجہ سے پہلے ماہ میں افراط زر 11فیصد کی شرح پر پہنچ گیا،معیشت کا گروتھ ریٹ 6فیصد تک نیچے جاچکا، گزشتہ 2 ماہ میں زرمبادلہ کےذخائرمیں 37فیصدکمی ہوئی جبکہ گزشتہ 2 ماہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور یہ 195تک پہنچ گیا۔

تبصرے بند ہیں.