اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے ایک دن قبل ہی الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
نیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو 29 اپریل کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
#ECP #ElectionCommissionofPakistan pic.twitter.com/VYBBTD0lik
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) April 25, 2022
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کو بھی نوٹس جاری کیا ہے اور ان کو 6 مئی کو طلب کیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.