فارن فنڈنگ کیس میںعمران خان کو کس دشمن ملک سے پیسے آئے ،اہم انکشافات 

313

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن بعدآنےوالا ہے،فارن فنڈنگ کیس میں کس کس ملک سے پیسے لئے سب کچھ سامنے آنے والا ہے ۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے انکشاف کرتے ہوئے کہا عمران خان نے 16اکاؤنٹس کو چھپایااس میں فنڈنگ کو ظاہر نہیں کیا،عمران خان کے اکاؤنٹس میں بھارت سے پیسے آتے رہے ،فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور ان کے حواریوں کی چوری پکڑی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہاعمران خان پوچھتے ہیں رات کو عدالتیں کیوں کھلی؟عدالتیں اس لئے کھلی کیونکہ تم نے آئین شکنی کی تھی،تم نے عوام کو بے وقوف بنایا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ چندے کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا گیا اور فنڈنگ اکاونٹس میں آتے گئے،انہوں نے کہا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے بعد کہیں گے الیکشن کمیشن نے سازش کی،امپورٹڈ حکومت کے ٹرینڈ چلانے والوں کے وزیر اور مشیر امپورٹڈ تھے اب کہتے ہیں ہمیں باہر جانے دیا جائے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 سال سے پاکستانیوں نے سرکاری پیسوں پر جھوٹ سنااداروں کو نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہےججوں نے آئین پر حملے کو بے نقاب کیاآپ نے ان ججوں پر بھی الزامات لگائےکوئی شخص ان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں نہ پوچھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لا رہے ہیں عمران خان صاحب ریفرنس اس لئے لا رہے کہ 8 سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دنوں میں آنے والا ہے اسد عمر نے ہائیکورٹ کے اندر پٹیشن دائر کی،پٹیشن یہ تھی کہ ان کی چوری اور کرپشن ظاہر نہ کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہاپہلی اپریل کو ڈاکومنٹس کو پبلک نہ کرنے والی یہ سوویں پٹیشن تھی ہائیکورٹ نے یہ پٹیشن مسترد کی اور الیکشن کمیشن کو 30 دن میں فیصلہ سنانے کا کہاہائیکورٹ نے کہا غیر قانونی فنڈنگ کیس میں پارٹی اور چیئرمین کو سزا ملے گی پہلے کہتے تھے امریکہ نے سازش کی کل یہ کہیں گے ہمارے خلاف الیکشن کمیشن میں سازش ہوئی جو غیر قانونی فنڈنگ آئی ہے وہ ثابت ہوچکی ہے16 اکاونٹس میں رومیٹہ شٹی انڈین ہے جنہوں نے فنڈنگ کی دبئی، ناروے ،کینیڈا اور فن لینڈ، نیوزی لینڈ سے فنڈنگ ہوئی چندے کے نام پر لوگوں کو لوٹا گیا اور فنڈنگ اکاونٹس میں آتے گئے۔

تبصرے بند ہیں.