معروف پاکستانی سنگر، ماڈل اور اداکار عظیم ڈار نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

38

دبئی: یو اے ای میں مقیم معروف پاکستانی سنگر ، ماڈل اور اداکار عظیم ڈار نے ماہ مقدس میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ خانہ کعبہ میں کھڑے ہو کر انہوں نے مسلم امہ کے لئے دعا کی اور سعودی حکومت کے اقدامات کو سراہا ۔

 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف پاکستانی سنگر ، ماڈل اور اداکار عظیم ڈار ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ عظیم ڈار کا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حرم کعبہ میں کھڑے ہو کر مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دعا کی اور دنیا میں امن کے قیام کے لئے اللہ کے گھر میں بیٹھ کر دعا کی ۔

 

ان کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد زائرین کے لئے اللہ کے گھر کے دروازے کھلنا کسی نعمت سے کم نہیں ، سعودی حکومت نے سیکیورٹی کے زبردست اقدامات کئے ہیں ۔

 

عظیم ڈار نے کہا کہ وہ مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب آئیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں ۔

 

واضح رہے کہ 2 سال بعد 30 لاکھ فرزندان اسلام عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.