وزیراعظم نے پی ڈی ایم سربراہان کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا

67

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتوں کے سربراہان کو آج افطار ڈنر پر مدعو کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ افطار ڈنر وزیراعظم ہاﺅس میں ہو گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دیں گے جن کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.