وزیر اعظم آزاد کشمیرکیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد ۔۔۔ سردار تنویر الیاس مضبوط امیدوار 

85

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع کرادی گئی ہے جس پر 25 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیاگیا ہے۔

 

اس وقت سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان کامیاب بزنس مین اور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر مضبوط امیداوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اور بورڈ آف انویسمنٹ کے فرائض بھی سرانجام دئیے،اپنی جیب سے سرکاری فرائض سرانجام دیتے رہے ۔

 

سرمایہ کاری کیلئے خود کانفرنس منعقد کرواتے رہے ،آزاد کشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ اور صنعتی ترقی کیلئے ہر ممکن کوششیں کرتے رہے ، سردار تنویر الیاس کی گراں کردار خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم آزد کشمیر کے لئے بہترین چوائس ہو سکتے ہیں ان کو پاکستان پیپلزپارٹی اور اور پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.