راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پاک فو ج کیخلاف پروپگینڈا مہم کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئےکہا گیا کہ بعض عناصر گمراہ کن مہم کے ذریعے ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں ۔
فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس شرکا نے کہا پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کیلئےکھڑی ہوئی ہے،ہمیشہ اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے ،فورم کےشرکا نے عسکری قیادت پرمکمل اطمینان کا اظہاربھی کیا ۔
آئی ایس پی آ ر کے مطابق شرکاکوپیشہ ورانہ امور،نیشنل سیکیورٹی چیلنجزسےآگاہ کیاگیا،روایتی اورغیرروایتی خطرات سےنمٹنےکےاقدامات پربھی غورہو ا،اس موقع پر آرمی چیف نےفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکیا ،انہوں نے کورکمانڈرزکاافسروں اورجوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا ۔
فامیشنز کمانڈر کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا قومی سلامتی ہرچیزسےمقدم ہے،پاک فوج ہمیشہ بلاامتیازریاستی اداروں کاتحفظ کرتی رہےگی۔
تبصرے بند ہیں.