حکومت نے 3 اپریل کو آئین توڑا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرقانون سہولت کار بنے: سعید غنی

22

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تین اپریل کو قومی اسمبلی میں آئین توڑا ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرقانون سہولت کار بنے ۔

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو تو وزیراعظم کے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیار نہیں ، عمران خان خط لاکر جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں ۔

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی آئین سے ماورا فیصلے نہیں کرسکتا ، کسی ادارے یا فرد کو لامحدود اختیارات نہیں کہ وہ جو چاہے فیصلے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے پاس آئین کے باہر جا کر فیصلوں کا اختیار نہیں ۔

 

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ یہ ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں 2023 تک تحریک انصاف کی حکومت رہے گی ۔ عمران خان کہتے تھے شکر ادا کیا تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی ۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں تاریخی مہنگائی کی اور معیشت کا جنازہ نکالا ، آج ملک میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ۔ اس لیے پوری قوم یک زبان تھی عمران خان کو اب جانا چاہیے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.