لاہور: کون بنے گاوزیر اعلی پنجاب ؟؟؟ نئےوزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں آج ووٹنگ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے آج ووٹنگ صبح 11 بجے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہو گی۔وزیراعلی پنجاب کے انتخابات کیلئےحکومتی اتحاد کی جانب سے سپیکر چوہدری پرویز الہی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نامزدہ کردہ امیدوار حمزہ شہبازشریف ہیں، دونوں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔
اسپیکر پرویز الٰہی خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے انہوں نے اجلاس کیلئے اپنے اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو سونپ دیے ہیں۔چوہدری پرویز الہی اپنی جیت کیلئے پرامیدہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن سمیت متحدہ اپوزیشن نے دو سو سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعوی کر رکھا ہے۔ حمزہ شہباز نے متحدہ اپوزیشن سمیت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں عشائیہ دیا ۔ لیکی ارکان اسمبلی ،پیپلز پارٹی ،ترین گروپ ،اسد کھوکھر اورعلیم گروپ سمیت آزاد ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔ عشائیہ میں دوسو ایک ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
تبصرے بند ہیں.