بغاوت کا مقدمہ درج کرکے عمران خان کو گرفتار کیا جائے: مریم نواز 

49

 

لاہور : مسلم لیگ  ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہاکہ عمران خان پر اشتعال انگیزی او ربغاوت کا مقدمہ درج ہوناچاہئے۔  عدم اعتما دکے دن امن اومان خراب کرنے والے کو جیل میں ڈالا جائے ، عمران خان  کو کارکنوں کو تشددپراکسانے کے الزام پر گرفتارکیاجائے۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ  میں کہا کہ عمران خان پر اشتعال انگیزی  اور بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔۔پی ٹی آئی کے وہ لوگ جو تشدد کا سہارا لیتے ہیں یا امن و امان کی صورتحال پیدا کرتے ہیں عمران خان  سمیت  انہیں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے۔۔ ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

 

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج  عمران خان جو کچھ بھی  کر رہا ہے وہ صرف اس کے خلاف ڈوزیئر اور چارج شیٹ  ہوگا۔ فہرست لمبی سے لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ وہ اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے پریشانیوں اور مصائب کو دعوت دے رہا ہے۔ وہ آج کہے گئے ہر لفظ کی ناک سے قیمت ادا کرے گا۔ انشاء اللہ. پھر نہ کہنا بتاتا نہیں۔

تبصرے بند ہیں.