لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے 12 منحرف اراکین میں سے سات کی واپسی کا دعویٰ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف ہونے والے 12 اراکین میں سے سات کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ واپس آگئے ہیں جبکہ دیگر پانچ سے بھی بات چیت چل رہی ہے، انہوں نے اتحادیوں کے حوالے سے بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ اورایم کیو ایم سے 99 فیصد معاملات طے پا گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے نام پر ووٹ لیے ہیں اگر مجھے عمران خان سے اختلاف ہو تو مجھے مستعفی ہونا چاہیے اور دوبارہ عوام کے پاس جانا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تک پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی ہیں، پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان ہی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں لیکن ہم دیکھیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی ایک تسبیح میں پروئے ہوئے دانے ہیں،ہمارے درمیان تفرق پیدا کرنے کیلئے ایک خاص مہم چلائی جارہی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.