کراچی: آئل ٹینکر الٹ گیا، لوگ تیل جمع کرنے کیلئے ڈرم لے آئے

91

 

کراچی:بلوچ پل محمود آباد سے شہید ملت جاتے ہوئے آئل ٹینکر الٹ گیا,  لوگ سڑک پر گرنے والا آئل لینے کے  لئے  ڈرم لے آئے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق بلوچ پل محمود آباد سے شہید ملت کی طرف جاتے ہوئے آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا جس کے بعد آئل ٹینکر سے آئل بہہ کر سڑک پر پھیل گیا،لوگ سڑک پر موجود آئل لینے کے  لئے  ڈرم لے کر پہنچ گئے۔

 

 

پولیس حکام کے مطابق شہید ملت انڈرپاس کے قریب ٹریفک کی روانی متاثر  ہو گئی ہے، حادثہ کے وقت ٹینکر میں 10000 لیٹر سے زائد کروڈ آئل موجود تھا ۔  بلوچ کالونی پل پر ٹینکر الٹنے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پولیس نے بلوچ کالونی پل سے شہید ملت جانے والی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.