سربراہ ترکش جنرل اسٹاف اور ایئر آفیسر کمانڈنگ 22  گروپ رائل ایئر فورس کی سربراہ پاک فضائیہ سے الگ الگ ملاقات

37

راوالپنڈی :سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے  سربراہ ترکش جنرل اسٹاف اور ایئر آفیسر کمانڈنگ 22 گروپ رائل ایئر فورس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکش جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ایئر چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے ایئر آفیسر کمانڈنگ 22 گروپ رائل ایئر فورس، ایئر وائس مارشل رچرڈ میڈیسن کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی اور فوجی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.