اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے جلسوں کے پیش نظر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے اسلام آباد میں 25 مارچ کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت 27 مارچ کو ڈی چوک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 2500 رینجرز، 2 ہزار ایف سی اور 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ یہ سیکیورٹی اہلکار 2 اپریل تک ریڈ زون میں تعینات کئے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.