دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

47

کراچی: نئی دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث کراچی پہنچنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ 
ایوی ایشن ذرائع کاکہنا ہے کہ قطر ائیرویز کی پرواز کیو آر 579 کراچی کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اس میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارے نے طیارے میں آگے لگنے کے اشارے دئیے۔ 
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کے کیبن میں دھواں بھی بھر گیا جس کے باعث 150 ائیر بس طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت طیارے کے پائلٹ کی جانب سے آگ لگنے کے اشارے دئیے گئے اس وقت طیارہ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا جبکہ ہنگامی لینڈنگ کے باعث دوحہ سے کراچی آنے والی قطر ائیرویز کی ایک اور پرواز فضا میں ہی چکر کاٹتی رہی۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث ائیر لنکا کی پرواز یو ایل 183 کو بھی کراچی میں لینڈنگ کیلئے انتظار کرنا پڑا جبکہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کراچی پہنچنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں تاخیر ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.