کوئٹہ : بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

182

 

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا  دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 

 

لیویزذرائع کے مطابق کوئٹہ کے گنداواہ روڈ پربارودی سرنگ کے دھماکے میں  میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس اورلیویزفورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمی کوٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.