پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن شروع کریں گی

26

 

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  تاریخی بینو قادر ٹیسٹ سیریز کا آخری  میچ اکیس مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لئے دونوں ٹیمیں آج سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن شروع کریں گی۔

 

دونوں ٹیمیں آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے  پُرعزم ہیں۔ گزشتہ روز آسٹریلوی کھلاڑیوں نےلاہور میں گالف کھیل کر انجوائے کیا تھا۔

 

 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیاتھا جو بے نتیجہ ختم ہوا جبکہ کراچی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ   بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد   ڈرا ہو گیا تھا، تاہم سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے ۔قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلیا کی کپتانی پیٹ کومنز کر رہے ہیں۔

 

 

یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے  کہ اسلام آباد میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر  راولپنڈی میں ہونے والے وائٹ بال سیریز بھی اب لاہور میں ہی منتقل کر دی گئی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.