کراچی : رہنما جماعت اسلامی پر   قاتلانہ حملہ، ڈرائیور جاں بحق

210

 

 

کراچی: شہر قائد کے علاقے نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نائب صدر امتیاز پالاری  قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ان کا ڈرائیور افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی کے رہنما امتیازپالاری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے تاہم ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ امتیاز پالاری کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کا گھیراؤ کرکے فائرنگ کی، ڈرائیور فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

 

 

دوسری جانب کراچی کے علاقے انچولی فیڈرل بی ایریا میں ایک اور فائرنگ کے واقعے میں مسجد خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سلمان حیدر بھی   جاں بحق ہو گئے۔ مجلس وحدت مسلمین نے سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کی ہے۔

 

 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی  امتیاز پالاری پر قاتلانہ حملے  اور  سلمان حیدر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت  کی اور  مقتولین  کےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے  سندھ حکومت سے نامعلوم حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا  مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا  کہ   سلمان حیدرکا  قتل  بدامنی پھیلانے  اور فرقہ وارانہ فساد  پیداکرنےکی سازش ہے۔

تبصرے بند ہیں.