کراچی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی بینو قادر سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز سے اننگز آگے بڑھائی،عثمان خواجہ اور نیتھن لائن وکٹ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مہمان ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا،وارنر نے جارحانہ انداز بھی دکھایا تاہم 82 کے مجموعی سکور پروہ فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مارنس لبوشین صفر پر رن آؤٹ ہوئے،ا گلے آنےوالے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے عثمان خواجہ کیساتھ مل کر 159 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔تاہم اسٹیو اسمتھ 72 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے ۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر عثمان خواجہ 127 اور نیتھن لیون کریز پر موجود تھے اور آسٹریلوی ٹیم نے مہمان ٹیم کیخلاف مجموعی طور پر تین وکٹوں پر 251 رنز بنا لیے تھے۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تبصرے بند ہیں.