حکومت میں رہنا یا اپوزیشن کا ساتھ دینا ؟  ق لیگ  48 گھنٹے میں حتمی فیصلہ کرے گی

173

 

لاہور: حکومت میں رہنا یا اپوزیشن کا ساتھ دینا ؟  مسلم لیگ ق  48 گھنٹے میں حتمی  فیصلہ کرے گی .

 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے ساتھ طویل مشاورتی عمل ہوا۔  اس حوالے سے حتمی فیصلہ 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں تبدیلی کے لئے تیار ہیں،   طارق بشیر چیمہ کے دعوی کے مطابق  وفاقی وزرا کی تین رکنی کمیٹی نے ق لیگ  کو بتایا کہ وزیر اعظم پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کے لئے رضامند ہوگئے ہیں۔

 

تاہم طارق بشیر چیمہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے، ہم کیسے یقین کر لیں کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حکومت اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گی، اپوزیشن کی جانب سے ہمیں وزیر اعلٰی کی آفر ہے لیکن حکومت کی طرف سے لولی پاپ ہے، وزیر اعظم کو چیزوں کو سنجیدہ لینا چاہیے، انہوں نے اس معاملے پر انڈر 16 ٹیم میدان میں اتاری ہوئی ہے۔

 

واضح رہے کہ  حکومت کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اور وفاقی وزار اسد عمر اور پرویز خٹک نے ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی سے مذاکرات کے کئی دور کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.