راولپنڈی :پشاور کے بعد پاکستان کے ایک اور بڑے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان نےتمام ضلعی افسران کو اہم مقامات کی سیکورٹی کے از سر نو جائزے لینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے بعد راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،آر پی او راولپنڈی نے ہدایت کی کہ مذہبی مقامات، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کی سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے۔
اسکے علاوہ ریجن بھر میں حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا جائے، تمام اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
آرپی او راولپنڈی اشفاق احمد خان نے کہا انٹیلی جینس بیسڈ، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کی نگرانی ضلعی افسران خود کریں۔
تبصرے بند ہیں.