راولپنڈی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ امام الحق اور اظہر علی نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ دونوں نے بالترتیب 157 اور 185 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون ، پیٹ کمنز اور مارنس لابوس چاگن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی طرف سے اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد دوسرے دن صرف ایک اور کا کھیل ہوسکا۔ آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنائے ہیں۔ عثمان خواجہ 5 رنز اور ڈیوڈ وانر صفر کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.