ترجمان پنجاب حکومت کی عوام سے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل

43

لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے عوام سے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو صاف اور شفاف پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے اور عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی پر بات کی ہے جبکہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے فروغ کیلئے مفت پودے تقسیم کئے جا رہے ہیں ، عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ہم آنے والی نسلوں کو صاف اور شفاف پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ 
حسان خاور کا کہنا تھا کہ 2 اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی اور فضائی آلودگی پھیلائی، وزیراعظم کے ایجنڈے میں فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی ختم کرنا بھی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.