48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کے دعوے پر پی ٹی آئی کا ردِ عمل

35

 

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نےمولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لانے کے بلند و بانگ دعوے کیے سنا ہے ‏عدم اعتماد کی تحریک کی’کمر ‘میں بھی چُک پڑ گئی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نےکہا کہ مفاد پرستوں کا ٹولہ کبھی بھی متحد نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ‏تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے ‎ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے تِلوں کا تیل تو نکال ہی دیا تھا،  عوام کو ریلیف ملنے سے اپوزیشن رہنماوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

 

عالیہ حمزہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‏تحریک عدم "اعتماد”کی  تحریک میں بھی اب اعتماد نہیں رہا، ‏ لگے ہاتھوں مولانا عدم اعتماد کا جنازہ بھی پڑھا دیں۔

تبصرے بند ہیں.