پی ٹی وی اور پارلیمینٹ حملہ کیس، عارف علوی نے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کیلئے درخواست دائر کر دی

45

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور پارلیمینٹ حملہ کیس میں صدارتی استثنیٰ نہ لینے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی پی ٹی وی اور پارلیمینٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے اور صدرتی استثنیٰ نہ لینے کیلئے درخواست دائر کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قانون مجھے استثنیٰ دیتا ہے لیکن یہاں کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے ، مجھے معلوم ہوا کہ عدالت فیصلہ لکھنے لگی ہے تو میں پیش ہو گیا ہوں۔ 
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میرے خلاف صدر بنے کے بعد سیالکوٹ میں مقدمہ بنا اور مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ہتھیار سپلائی کئے، پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ فیصلہ جلدی ہو۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ عدالت پر بوجھ بہت ہے مگر فیصلے جلدی نہ ہوں تو نسلیں مقدمے لڑتی ہیں، میں صدر پاکستان نہیں بلکہ عام شہری کی حیثیت سے پیش ہوا ہوں۔ 
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا قانون مجھے استثنیٰ دیتا ہے اور میں ملکی قوانین کا پابند ہوں مگر اس مقدمے میں استثنیٰ نہیں لینا چاہتا۔ 

تبصرے بند ہیں.