روس کی شیلنگ، یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ پھٹنے کا خدشہ

96

 

کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ  9ویں روز میں داخل ہو گئی ہے،  روسی افواج کی شیلنگ سے یوکرین کے شہر انربودار میں جوہری پلانٹ کی عمارت میں لگنی والی  آگ نیو کلئیر پلانٹ تک پہنچ گئی ہے جس سے جوہری پلانٹ پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، یہ  یورپ کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے کے بعد یوکرین کے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے۔میئر کے مطابق یورپ کے سب سے بڑے  جوہری پلانٹ میں آگ لگنے کے بڑی جوہری تباہی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

 

یوکرینی وزیر خارجہ  کا کہنا ہےکہ جوہری پلانٹ میں دھماکا ہوا تو چرنوبل سے 10 گناہ زیادہ تباہی ہو گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روس فوری طور پر سیز فائر کرے ، فائر فائٹرز کو سکیورٹی زون قائم کرنے دے ۔

دوسری طرف روس نے اپنے بحری جنگی جہاز وں کو   یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسا بھیج دیا  ہے۔

 

واضح رہے کہ روسی افواج کی دارالحکومت ‘کیف ‘ کی جانب پیش قدمی جاری ہے جبکہ’ماریوپل ‘ اور ‘خارکیو’ شہر پر بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

یاد رہے کہ روس نے  دو روز قبل یوکرین کے اہم ساحلی شہر  ‘خیرسون’  پر  بھی قبضہ کرلیا تھا جس کی تصدیق بھی گزشتہ روز یوکرینی حکام نے کر دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.