جنگ بندی کی طرف بڑی پیش رفت ،روس اور یوکرائن مذاکرات پر آمادہ

126

 

کیف : یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے کہا ہے کہ وہ یوکرائن میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں جس پر روس نے آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اور مذاکرات کیلئے وفد منسک بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اُنھوں نے یوٹیوب پر جاری اپنے پیغام میں روسی زبان میں کہا: ’میں روس کے صدر سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں۔ پورے یوکرین میں جنگ ہو رہی ہے۔ آئیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ لوگوں کی موت رک سکے۔‘

 

اس کے بعد اُنھوں نے یوکرینی افواج سے کہا کہ وہ ’قدم جمائے رکھیں۔‘ زیلینسکی نے یوکرینی زبان میں اپنی فوجوں سے کہا: ’آپ ہی ہمارا سب کچھ ہیں۔ آپ ہی ہماری ریاست کے محافظ ہیں۔‘

تبصرے بند ہیں.