لاہور: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں آج کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 92 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ گیس کی قیمت 3 فیصد کمی کے ساتھ 4 ڈالر 50 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز روس کے یوکرین پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان میں یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور نرخوں کے اضافے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 165 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تو ڈیزل 158 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر جائے گا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے بڑھ سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.