ٹی وی شو میں مہمان الجھ پڑے، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال

56

 

کیو: یوکرین میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مہمان آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر   گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا جس سے ٹاک شو ریسلنگ رنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

 

روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق یوکرینی ٹی وی چینل پر ایک شو میں صحافی اور سیاست دان کی سخت جملوں سے شروع ہونیوالی لڑائی شدید ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔

 

یوری بوتوسوف نامی صحافی  نے پروگرام میں  اپنے ساتھ بطور مہمان موجود سیاسی شخصیت نیسٹر شوفریش سے تلخ کلامی کے بعد قریب جا کر تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے دست و گریباں ہو گئے۔ تاہم پروگرام میں موجود دیگر شرکا اور میزبان صورتحال سے حقا بقا رہ گئے ۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران یوکرینی اپوزیشن رہنما  نیسٹر شوفریش سے  روسی صدر سے متعلق ایک سخت سوال ہوا تو  شوفریش نے جواب دینے سے گریز کیا۔جس پر مہمان صحافی نے کہا کہ اس وقت سٹوڈیو میں ہمارے درمیان ایک روسی ایجنٹ بھی موجود ہے جس سے بحث کا آغاز ہوا جو شدید ہو گئی ، اسی دوران  اچانک  مہمان صحافی  یوری بوتوسوف اپنی کرسی سے اٹھ کر شوفریش کے پاس گیا اور تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد ٹی وی اسکرین ریسلنگ اکھاڑے کا منظر بن کر رہ گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.