اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خط کا جواب دے دیا ۔ کہا اسحاق ڈار کو حلف اٹھانا ہے تو ایوان میں آنا ہوگا۔ ویڈیو لنک کے زریعے کسی سینیٹر کےلئے حلف اٹھانے کی گنجائش نہیں۔
نیو نیوز کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر کہا تھا انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی اجازت دی جائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے جواب خط میں کہا کہ رول 6 کے تحت منتخب ہونے والا ممبر ایوان میں آ کر ہی حلف اٹھا سکتا ہے ۔
سینیٹ بزنس رول میں ویڈیو لنک کے ذریعے کسی سینیٹر کے لیے حلف اٹھانے کی گنجائش نہیں ۔ کسی اور افرادی شخص کے سامنے بھی حلف نہیں اٹھایا جا سکتا ۔ آئین اور قانون کے تحت آپ کی درخواست قابل قبول نہیں۔
تبصرے بند ہیں.