مردم شماری شناختی کارڈ کی بنیاد پر نہیں کی جائے گی: اسد عمر

28

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مردم شماری میں فوج کا کام سیکیورٹی کا ہو گا جبکہ مردی شماری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط عائد نہیں ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ کی منصوبہ بندی کیلئے مردم شماری ضروری ہوتی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مردم شماری کبھی 10 سال بعد تو کبھی 15 سال بعد ہوتی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد مردم شماری ہونے کے بعد بھی الزامات لگنا شروع ہو جاتے ہیں لہٰذا اس قدر اہمیت کے حامل کام کیلئے دنیا میں دنیا ٹیکنالوجی استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔ مردم شماری پر تمام صوبوں سے ماہرین طلب کئے گئے تھے جبکہ اسمبلی اور پارلیمینٹ کو بھی اعتماد میں لینا ہو گا کیونکہ ملک میں جتنی اعتماد کی فضا بحال ہوگی اچھے نتائج آئیں گے۔ 
وفاقی وزی برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہ کر وسائل استعمال کرنے والوں کا شمار ہو گا، اور اگر کوئی روزگار کے سلسلے میں کہیں جا کر رہ رہا ہے تو وہاں پر اس کا شکار ہو گا، لیکن مردم شماری کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط ہے اور نہ ہی یہ اس کی بنیاد پر ہو گی۔ 

تبصرے بند ہیں.