ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے اور سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور کا شیڈول طے کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی موجودہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہو گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ نئے طریقہ کار کی تلاش کے لیے سنجیدہ کوشش کی جائے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہمیں ٹھوس پیش رفت دکھائی دی تو مفاہمت ممکن ہے تاہم ابھی تک ہمیں ایسا ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیا۔
سعودی عرب کے ایران کے ساتھ گذشتہ مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی تھی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے میونخ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ بحال ہوا تو اس اقدام کو علاقائی خدشات دور کرنے کا ابتدائی نقطہ سمجھا جائے نہ کہ حتمی۔
تبصرے بند ہیں.