ویانا : عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کی گئی۔
یہ قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جبکہ چین، روس اور برکینا فاسو نے اس کی مخالفت کی۔
قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ جوہری ایجنسی کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کا مقصد ایران پر نئی جوہری پابندیوں کے حوالے سے مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنا تھا۔
تبصرے بند ہیں.