لندن: برطانیہ کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ‘یونیس’ نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن سمیت انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں 122 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کئی افراد اپنا توازن بھی برقرار نہ رکھ سکے۔طوفان کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ،درخت بھی زمین پر آگرے جبکہ متعدد مکانات کی چھتیں اڑ گئیں ۔
حکام کے مطابق زیادہ اموات درخت گرنے کے باعث ہوئیں ۔ درجنوں پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس بری طرح متاثر ہے۔ بیلجیم، ڈنمارک اور سوئیڈن میں طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی۔
تبصرے بند ہیں.