پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ پھندو پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تھانے پر نامعلوم افراد کی جانب دستی بم حملہ کیا گیا،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
نامعلوم حملہ آوروں نے دو دستی بم تھانے کی حدود میں پھینکے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.