پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ

37

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخواہ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022ءکو ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ 
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، منڈی بہاو¿الدین، جہلم، اٹک، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.