تحریک انصاف کے سی ای سی اجلاس پر مریم نواز کا طنزیہ ٹویٹ

58

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی سی ای سی کا اجلاس بلانے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اور گھبرا اپوزیشن رہی ہے؟

 

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے گزشتہ روز شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے پارٹی کے سی ای سی اجلاس بلانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب فرماں رہے ہیں کہ اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے اس لیے حکومت کے اتحادیوں سے ملاقات کر رہی ہے لیکن اس اجلاس کے بلانے کے بعد سب کو پتا چل گیا ہے کہ گھبرا کون رہا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مدد مانگی تھی ۔ جس پر چودھری برادران نے تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.