بلاول بیٹا تیاری کر لو لاڑکانہ آ رہا ہوں، تمھارے سوالوں کا جواب دوں گا، وزیر خارجہ

53

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو للکارتے ہوئے کہا کہ بیٹا تیاری کر لو میں لاڑکانہ آ رہا ہوں اور تمھارے سوالوں کا جواب دوں گا۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے لیکن ہم بھی اپوزیشن کا بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے اور پیپلز پارٹی انتخاب نہیں عدم اعتماد چاہتی ہے جبکہ ن لیگ نے اپنے منشور ’ووٹ کو عزت دو‘ کی نفی کر دی ہے۔

 

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ انکار کر دیا ہے اور جن کا پیٹ کاٹنا تھا ان کے دروازے پر کیوں جا رہے ہیں۔

 

دورہ ملتان کے موقع پر بلاول بھٹو کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بلاول ملتان آیا تھا لیکن اب بلاول بیٹا تیاری کر لوں میں لاڑکانہ آ رہا ہوں اور تمہارے سوالوں کا جواب دوں گا۔

 

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنے نکلے ہیں اور 26 تاریخ کے لانگ مارچ کی میں خود قیادت کروں گا۔

 

تبصرے بند ہیں.