تحریک عدم اعتماد کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اسد قیصر

49

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے لیکن ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔

نجی یونیورسٹی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور ہم بھی ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں جبکہ کل بھی پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 2023 تک ہمارے ساتھ ہیں جبکہ گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ان کا کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کا وقت بھی اتنا دور نہیں ہے اور الیکشن کا وقت آ جائے گا تو سب دیکھ لیں گے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ طلبہ کی وجہ سے اس ملک میں روشنی اور امید کی ایک کرن ہے جبکہ ایک ٹیچر ایک وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے زیادہ اہم ہے۔

چند روز قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.