لاہور: ماہرین موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بونداباندی جبکہ مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی۔
پنجاب میں صبح اوررات کے وقت میں شدید دھند چھائی رہے گی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
تبصرے بند ہیں.