راولپنڈی: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خود کش بمبار مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران ایک خود کش بمبار مارا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دیال روڈ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا جس میں ایک خود کش بمبار کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے اس عزم کاا ظہار کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
تبصرے بند ہیں.