تیز رفتار  کار کی  پٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکر، چار مسافر جاں بحق

31

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت  کے  علاقے بہارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار  کار سڑک کنارے  پٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں   کار میں سوار   چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے مری جاتے ہوئے ایک تیز رفتار کار بہارہ کہو کے علاقے میں سڑک کنارے پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرائی۔

 

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد  حمزہ ،فرحان اور فہد موقع پر جاں بحق ہو گئے  جبکہ حادثے میں زخمی ہونیوالے چوتھےکار سوار  سبحان کو ہسپتال منتقل کی گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  چل بسا۔

 

ذرائع کے مطابق  کار سوار افراد اسلام آباد سے براستہ بہارہ کہو مری جارہے تھے  کہ تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔حادثے میں  جاں بحق ہونیوالے کار سوار  افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.