اسلام آباد: وزرات داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو فول پروف سیکیورٹی کی منظوری دے دی ہے انہیں وہی سیکورٹی حاصل ہوگی جو ریٹائرمنٹ سے پہلے حاصل تھی۔
نیو نیوز کے مطابق وزرات داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو فول پروف سیکیورٹی کی منظوری دے دی ۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد سے سیکیورٹی واپس نہیں لی جارہی ۔چیف جسٹس کا عہدہ رکھتے وقت جو سیکیورٹی ملی تھی وہ برقرار رہے گی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس کی طرف سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا کہ انہوں نے بطور جج اور چیف جسٹس اہم مقدمات کی سماعت کی ہے لہذا انہیں اور ان کی فیملی کو مکمل سیکورٹی دی جائے جس کی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی۔
تبصرے بند ہیں.