اداکارہ مہوش حیات ایشیا کی 50 پرکشش ترین خواتین میں شامل

100

 

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات  دنیا کی 50 پرکشش ترین ایشیائی خواتین میں شامل کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کو دی ٹرینڈ اسپاٹر نامی ایک بڑے بین الاقوامی اشاعتی ادارے نے دنیا کی 50 پرکشش ایشیائی خواتین’ کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

 

مہوش حیات نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی خوب نام کمایا ہے ، فلمی دنیا میں ان کے نمایاں کرداروں میں ایکٹر ان لا، پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ اور چھلاوا شامل ہیں۔

ایشیا کی پرکشش ترین خواتین میں شامل ہونے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "کہ اشاعت کے عنوان سے کچھ خاص مطمئن نہیں ،  لیکن اس کے باوجود خوشی ہوئی کہ ایک بڑی بین الاقوامی اشاعت مجھے اس قابل سمجھتی ہے کہ میں وہ واحد پاکستانی ہوں جس کا ذکر ان تمام پر کشش ایشیائی خواتین کے ساتھ کیا گیا ہے۔ خوشی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کو پرکھا جارہا ہے۔ شکریہ۔”

تبصرے بند ہیں.