کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ریڈ زون میں ہے۔ قریب ہی ہوٹلوں میں پی ایس ایل ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں ایم کیو ایم کو کہا تھا شارع فیصل پریس کلب چلے جائیں لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں سعید غنی نے کہا کہ اگر ہم کارروائی نہ کرتے تو غلط نتائج نکلتے ہیں۔ مجبوراً پولیس فورس استعمال کی گئی اگر گزشتہ روز والا واقعہ نہ ہوتا تو بہتر ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پریس کلب پر احتجاج کرتی تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا کہ انہیں کہا بھی گیا تھا لیکن انہوں نے بات نہیں مانی جس کی وجہ سے ایکشن ہوا۔
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی پر تشدد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پولیس انہیں کھینچ کر نہیں لے گئی ۔ خواتین بھی بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئیں پولیس نے تشد نہیں کیا۔
تبصرے بند ہیں.