شلپا شیٹھی 15 سال بعد فحاشی پھیلانے کے الزامات سے بری

40

 

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی 15 سال بعد فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے کیس سے بری ہو گئیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان  نے کہا کہ شلپا شیٹھی نے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کردی تھی، پولیس رپورٹ اور پیش کردہ دستاویزات پر غور کرنے کے بعد مجسٹریٹ مطمئن ہو گئے کہ اداکارہ کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور اس لیے انہیں الزامات سے بری کردیا گیا۔

واضح رہے  کہ 2007 میں دلی میں مہلک مرض ایڈز  کے بارے میں  آگاہی پروگرام میں رچرڈ گیئر نے شلپا شیٹھی کے رخسار پر سرعام بوسہ لیا اور اس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔

 

تاہم 15 برس بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے  کہا کہ شلپا شیٹھی کے خلاف الزامات بے بنیاد تھے ، اور اداکارہ کو کیس سے بری کیا جاتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.