اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر شدت اختیار کرنے لگی، آج مزید 15 مریض جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار137ہو گئی۔
Statistics 26 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,063
Positive Cases: 5196
Positivity %: 10.17%
Deaths :15
Patients on Critical Care: 1293— NCOC (@OfficialNcoc) January 26, 2022
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 51 ہزار63 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 5 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد رہی اور کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13لاکھ 86ہزار348 ہو گئی۔
این سی او سی کا مزید بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار 293مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.