کراچی کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوئی ،حق زرداری گروپ کھا جاتا ہے:حلیم عادل شیخ 

32

کراچی :اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک روپے کی ویکسین تک نہیں خریدی گئی ،صوبے میں صحت کی سہولت دیگر صوبوں کے مقابلے میں بدترین ہوتی جا رہی ہے ۔

حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی کی حکومت کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ کراچی کیساتھ ہمیشہ زیادتی ہوئی ہے ،حق زرداری گروپ کھا جاتا ہے ،ملک کے سب سے بڑے شہر پر آج بھی ڈاکوئوں کا راج ہے ۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے سائیں سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت بڑے بڑے دعوے کرنے کی عادی ہے ،سندھ کی عوام کا حال سب سے کےسامنے ہے ،شہر قائد میں کوڑا کرکٹ کے بعد اب صحت کی سہولت بھی بدترین ہوتی جا رہی ہے ،آج عوام سندھ کے کالے قانون کے خلاف سب سراپا احتجاج ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.