اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ہے۔ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح ایک بار پھر 9 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مزید 4,340میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4340 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز کورونا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ہسپتالوں میں کورونا کے781 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تبصرے بند ہیں.